سرینگر،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت کے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کی زیادہ تردفعات کو ختم کرنے کے خلاف پرتشدداحتجاج منعقد کرنے میں شامل ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں تنگدھار کے باغی-مہتاب علاقے میں رہنے والے بشیر احمد قریشی کو اتوار کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ قریشی کو چانپورا علاقے سے گرفتار کیا گیا۔افسر نے بتایا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق قریشی سرینگر میں بالخصوص سورا علاقے کے اچر میں پرتشدد احتجاج منعقد کرنے میں شامل تھا۔انہوں نے کہاکہ وہ بہت سے معاملات میں شامل ہے۔ابتدائی تفتیش میں پایا گیا کہ اس کا علیحدگی پسندوں سے ناطہ تھا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے اور ملک مخالف احتجاج کرنے کے لئے نوجوانوں کو اکسانے میں اس کا اہم کردار تھا۔اس نے غیر قانونی میٹنگ اور پرتشدد مظاہرہ منعقد کرنے میں بھی کردار ادا کیا، جس میں جان ومال کا بڑا نقصان ہوا۔ افسر نے بتایا کہ معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔مرکزی حکومت کے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کی زیادہ تر دفعات کو ختم کرنے اور اسے مرکزی علاقہ بنانے کا اعلان کرنے کے بعدسہی شہر کے آنچر علاقے میں بڑی سطح پر مظاہرے کئے گئے ہیں۔